۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
جامعہ المصطفی یونیورسٹی

حوزہ/ سابق چیف جسٹس اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ شیخ محمد یزدی کی وفات نظام مقدس جمہوری اسلامی اور حوزات علمیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔مختلف شعبوں میں مرحوم نے  گرانقدر  اور ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفی العالمیہ نمایندگی پاکستان، شعبہ روابط و بین الاقوامی امور نے سابق چیف جسٹس اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ شیخ محمد یزدی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات نظام مقدس جمہوری اسلامی اور حوزات علمیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔مختلف شعبوں میں مرحوم نے گرانقدر اور ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون 
اذا مات العالم ٹلم فی الاسلام ثلمہ لا یسدھا شیئ 

سابق چیف جسٹس اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ شیخ محمد یزدی کی وفات نظام مقدس جمہوری اسلامی اور حوزات علمیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔مختلف شعبوں میں مرحوم نے  گرانقدر  اور ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں۔

ہم رہبر معظم انقلاب، مراجع عظام ،طلاب کرام اور مرحوم کے خانوادہ محترم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں دعا ہے خداوند متعال مرحوم کو جوار رحمت میں بلند مقام و مرتبہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے ۔

جامعہ المصطفی العالمیہ نمایندگی پاکستان 
شعبہ روابط و بین الاقوامی امور

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .